ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شام میں دہشت گردوں کو نشانہ بنا کرحملہ،اسپتالوں کوبنایاجارہاہے نشانہ: اقوام متحدہ

شام میں دہشت گردوں کو نشانہ بنا کرحملہ،اسپتالوں کوبنایاجارہاہے نشانہ: اقوام متحدہ

Thu, 01 Feb 2018 13:22:58    S.O. News Service

جنیوا ،31؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اقوام متحدہ نے شام میں حال ہی میں کئے گئے فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی حکومت باغیوں کے قبضے والے علاقوں کے اسپتالوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔شام کے لئے اقوام متحدہ کے علاقائی کوآرڈینیٹر پنوس مامٹزجس نے کل کہا’’ شمال مغربی شام کے اسپتالوں اور دیگر طبی سروسز کے مراکز کو نشانہ بنا کر حال میں کئے جا رہے حملوں کو لے کر میں نے شام کی حکومت کو آگاہ کیا ہے۔ اس سے لاکھوں لوگ اپنی صحت کے بنیادی حقوق سے محروم ہو رہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ پیر کو باغیوں کے قبضے والے ساراکب شہر کے اووداعی اسپتال پر حملے کئے گئے جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔شام کی حکومت نے اسپتالوں پر حملوں سے انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو نشانہ بنا کر حملے کئے گئے ہیں۔


Share: